افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں ۴ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام نے خبر دی ہے کہ مشتبہ خود کش بمبار نے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے قریب کابل میں واقع مسجد الزہرا کے اندرداخل ہونے کی کوشش کی تاہم داخلی دروازے پر موجود پولیس اہلکار نے اسے روک لیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
پولیس کی جانب سے فائرنگ شروع ہونے کے بعد حملہ آور بھاگ کرکچن میں چھپ گیا جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے قبول کی۔
واضح رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب رمضان المبارک کے مہینے کی وجہ سے مساجد میں معمول سے زیادہ رش ہوتا ہے۔ گزشتہ برس نومبر کے مہینے میں اسی طرح کے ایک حملے میں 30 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری بھی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے