16 June 2017 - 14:08
News ID: 428568
فونت
حجت الاسلام سید عبدالحسین الحسینی :
مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : ہمارے حکمران یہ بھول گئے ہیں کہ وہ مسلمان بھی ہیں اور انہوں نے خدا کو جان دینی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام سید عبدالحسین الحسینی نے کوئٹہ کی امام بارگاہ جعفریہ میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام علی (ع) کے طرز حکومت کو اپنا کر ہی دنیا میں عدل قائم کیا جاسکتا ہے ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے حکمران یہ بھول گئے ہیں کہ وہ مسلمان بھی ہیں اور انہوں نے خدا کو جان دینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف مولا علی (ع) ہی تھے کہ جنہوں نے ضربت لگنے پر کہا کہ ’’رب کعبہ کی قسم آج میں کامیاب ہوگیا‘‘۔ مولائے کائنات نے اپنی تمام زندگی کو ہمارے لئے ایک نمونہ کے طور پر پیش کیا ہے، لیکن افسوس کہ آج کا مسلمان فرقوں میں تقسیم ہوکر علی کی تعلیمات سے دور ہوگیا۔

انہوں نے تاکید کی : اسلام کی پہلی دہشتگردی مسجد کوفہ میں ہوئی اور آج ابن ملجعم کی اولادیں مسلمانوں کے گلے کاٹ رہی ہیں، جس طرح علی (ع) کامیاب ہوئے تھے اور ابن ملجعم نامراد ہوا تھا اسی طرح آج علی (ع) کے ماننے والے سر کٹا کر بھی کامیاب ہورہے ہیں اور داعش، طالبان اور ان جیسے دیگر دہشتگرد گروہ ناکام ہورہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬