22 June 2017 - 16:48
News ID: 428662
فونت
امریکہ نے سعودی عرب کے وزیر دفاع اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان کو نیا ولیعہد بنوا کر اس کے بادشاہ بننے کی راہ ہموار کردی ہے۔
محمد بن سلمان نئے ولیعہد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سیاسی تبدیلیاں امریکی مرضی اور اشاروں کے مطابق ہوتی ہیں امریکہ کا سعودی عرب کے بادشاہ کے انتخاب میں اہم اور بنیادی کردار ہوتا ہے ۔

امریکہ نے سعودی عرب کے وزیر دفاع اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان کو نیا ولیعہد بنوا کر اس کے بادشاہ بننے کی راہ ہموار کردی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے نئے ولیعہد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے امریکی پالیسیوں پر گامزن رہنے پر تاکید کی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولیعہد سے مشرق وسطیٰ اورخطے سے باہر بھی سکیورٹی، امن و امان اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کو باہمی تعاون سے مزید آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو 4 کھرب 80 ارب ڈالر کا تاوان ادا کرنے میں سعودی عرب کے نئے ولیعہد نے اہم کردار ادا کیا سعودی عرب کے نئے ولیعہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے بادشاہ کے چشم و چراغ ہونے کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی چشم و چراغ اور ان کی خوابوں کی تعبیر بھی بن گئے ہیں۔

بعض عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان آل سعود خاندان کی تباہی اور بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔

 محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو یمن کی جنگ میں دھکیل کر سعودی عرب کو تاریخی شکست سے دوچار کرنے کے ساتھ ساتھ اسے عالم اسلام میں بھی ذلیل اور رسوا کردیا ہے۔

البتہ محمد بن سلمان کے ولیعہد بننے سے نہ فقط آل سعود میں اقتدار کی دوڑ ختم نہیں ہوئی بلکہ آل سعود کے اندرونی اختلافات اور کھل کر سامنے آ گئے اور سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سعودی شہزادے نے محمد بن سلمان کے قریب آکر انہیں مخاطب ہوکر دھمکی دی اور بن سلمان کے گارڈز نے شہزادے کو زبردستی پیچھے دھکیل دیا۔

اس سعودی شہزادے کے ساتھ اس حرکت کے بعد کیا ہوا، اس سلسلے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نئے ولیعہد کے منتخب ہونے سے قبل سعودی شاہی خاندان میں بغاوت کے امکانات ظاہر کئے جارہے تھے لیکن اس ویڈیو کے وائرل ہونے سے شاہی خاندان میں پھوٹ کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬