![عبدالملک الحوثی](/Original/1395/06/12/IMG20363449.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ، صیہونی حکومت کی مکمل حمایت سے عراق ، افغانستان اور پورے عالم اسلام میں سیاسی ، اقتصادی اور سیکورٹی لحاظ سے جو کچھ کر رہا ہے اس سے اس کی اسلام دشمنی آشکار ہوچکی ہے ۔
الحوثی نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں حزب اللہ کی کامیابی اور غزہ کی مختلف جنگوں میں فلسطینیوں کی استقامت و پائداری پر عرب سازشی حکمرانوں کی ناراضگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امت کے سامنے مشکلات کھڑی کرنے والے اور تخریبی کارروائیاں جاری رکھنے والی ان قوتوں کے سامنے خاموشی ناقابل قبول ہے۔
تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے امریکہ و اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیکنے والے بعض عرب حکومتوں کے منافقانہ رویے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان منافق حکومتوں کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل سے دوستی کی درخواست کھل کر سامنے آچکی ہے جس کے مسلم امت کے لئے ناگوار نتائج نکلیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/