رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مطالبے پر ملی یکجہتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل شام منصورہ لاہور میں طلب کر کیا گیا ۔
واضح رہے کہ حالیہ سانحہ پاراچنار، کوئٹہ، کراچی ٹارگٹ کلنگ واقعات کے تناظر میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ اور ثاقب اکبر سے ٹیلفونک رابطہ کرکرے ملی یکجہتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ۔
جس مطالبہ کے بعد لیاقت بلوچ کی جانب سے میڈیا کو جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاراچنار، کراچی اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے المناک واقعات کے خلاف اور احمد پور شرقیہ کے غم ناک حادثے کے حوالے سے ملی یکجہتی کونسل کاہنگامی اجلاس کل بروز منگل 27 جون، ساڑھے چار بجے سہ پہر منصورہ ملتان روڈ لاہور میں منعقد ہو گا۔
اجلاس کے بعد 6 بجے پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آپ سے بروقت شرکت کی درخواست ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/