29 June 2017 - 14:42
News ID: 428770
فونت
صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے جاری محاصرے کے نتیجے میں گذشتہ دو روز کے دوران ایسے تین شیرخوار بچوں کی اموات واقع ہو گئیں کہ جنھیں علاج کے لئے باہر منتقل کیا جانا تھا۔
بچوں کی موت غزہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف قدرت نے غزہ میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک شیرخوار فلسطینی بچہ، غزہ کے رنتیسی اسپتال میں زیرعلاج تھا جس کی بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر اسے علاج و معالجے کے لئے جاری محاصرے کی بنا پر باہر منتقل نہیں کیا جاسکا اور اس طرح وہ منگل کے روز اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

منگل کی صبح اور پیر کے روز بھی اسی طرح کے مسئلے سے دوچار دو  شیرخوار بچوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ہر مہینے سولہ سو سے اٹھارہ سو تک، بیمار بچوں کو کہ جن میں کینسر جیسی بیماری میں مبتلا بچے بھی شامل ہیں۔

علاج و معالجے کے لئے بیت حنون گذرگاہ سے مغربی کنارے یا بیت المقدس منتقل کیا جانا تھا مگر صیہونی حکومت نے بیمار بچوں کو علاج کے لئے بھی منتقل کئے جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬