29 June 2017 - 14:55
News ID: 428772
فونت
عراقی فورسز نے موصل قدیم میں اپنی فوجی کارروائی کے آخری مرحلے میں ۱۲ وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور ۵۰۰ کو گرفتار کرلیا ہے۔
موصل قدیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے موصل قدیم میں اپنی فوجی کارروائی کے آخری مرحلے میں 12 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور 500 کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی پولیس نے موصل قدیم میں ایک کارروائی کے دوران 12 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ عراقی پولیس کے کماںڈر شاکر جودت کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردی فوجی لحاظ سے ختم ہوگئے ہیں لہذا وہ اپنی شکست اور ناکامی کا بدلہ لینے کے لئے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

عراقی پولیس نے موصل سے فرار کرنے والے 500 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے یہ دہشت گرد عراقی شہریوں کے ہمراہ شہر سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬