30 June 2017 - 01:15
News ID: 428776
فونت
روس نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام کے حوالے سے سوچ سمجھ کر قدم اٹھائے۔
سرگئی لاوروف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خبر رساں ادارے اسپوٹنک نے خبر دی ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جرمنی کے اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے خلاف امریکی جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کو بہانہ بنا کرشام کی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں خلل ڈالنے کی کوشش کے ذریعے دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے ۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر امریکہ نے شام کے خلاف کسی جارحیت کا ارتکاب کیا تو روس اس کا بھر پور جواب دے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬