عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے مغربی موصل میں نئے علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے اور اس پورے علاقے کی آزادی کا وقت بہت قریب آ گیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موصل آپریشن کے کمانڈر میجر جنرل رشید یاراللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق کے پولیس اہلکاروں نے قدیم موصل کے علاقوں البیض اور المشاہدہ کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے جبکہ الفاروق علاقے کو پہلے ہی کنٹرول میں لیا جا چکا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ مغربی موصل کے اب صرف دو علاقے دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں جنھیں آزاد کرانے کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔
ادھر الشّفا کے علاقے میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
دریں اثنا عراقی فوج کے ایک افسر نے کہا ہے کہ موصل کے قدیم علاقے سے عام شہریوں کو باہر نکالنے کا عمل جاری ہے اور دو روز کے دوران پچاسی گھرانوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے