05 July 2017 - 10:26
News ID: 428857
فونت
یمنی فوج نے جازان میں سعودی عرب کی المعزاب فوجی چھاؤنی کو زلزال دو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج کے حملے

یمنی فوج نے سعودی فوجی چھاؤنی کو زلزال دو میزائل سے نشانہ بنایا

یمنی فوج نے جازان میں سعودی عرب کی المعزاب فوجی چھاؤنی کو زلزال دو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے جازان میں سعودی عرب کی المعزاب فوجی چھاؤنی پر زلزال دو میزائل فائر کیا جس کے نتیجے میں سعودی فوجی چھاؤنی کو خاصا نقصان پہنچا اور سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک ہو گئے۔

یمنی فوج نے پیر کو بھی جیزان کے الراحہ علاقے میں، جہاں سعودی فوجی تعینات تھے، زلزال دو میزائل فائر کیا تھا جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

درایں اثنا سعودی جنگی طیاروں نے منگل کو یمن کے صوبہ الحدیدہ میں کمران جزیرے میں پانی فلٹر کی تنصیبات اور حیس اور الخوخہ علاقوں کے راستے پر بمباری کی۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬