05 July 2017 - 22:52
News ID: 428869
فونت
برطانیہ میں انجام پانے والی تحقیقات کے نتائج کے مطابق برطانیہ میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی اہم ترین وجہ سعودی حکام ہیں۔
سعودی عرب

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بی بی سی نے رپورٹ پیش کی ہے کہ برطانیہ کے ہینری جیکسن انسٹیٹیوٹ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں انتہا پسندی کی ترویج اوراس کے حامی گروہوں کی مالی حمایت میں سعودی عرب اور خلیج فارس کے عرب ملکوں کا اہم کردار ہے جس کا جائزہ لئے جانے کی ضرورت ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق خلیج فارس کے کئی عرب ملکوں نے جن میں سرفہرست سعودی عرب ہے، انتہا پسندی کے تربیتی مراکز کو اپنی امداد پیش کر کے برطانیہ میں انتہا پسندی کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

لندن اور مانچسٹر میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے ذمہ دار عناصر کو فراہم کی جانے والی مالی مدد نے برطانوی عوام کے لئے کافی مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات بچانے کی خاطر برطانیہ میں انتہا پسندوں کو فراہم کی جانے والی مالی مدد سے متعلق لندن کی تحقیقات کے بارے میں رپورٹ جاری کرنے سے گریز کیا ہے۔

لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے نےاس رپورٹ میں کئے جانے والے دعووؤں کو نادرست قرار دیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬