06 July 2017 - 16:03
News ID: 428878
فونت
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو مرافق (اہلخانہ) ٹیکس ادا کئے بغیر خروج وعودہ (ایگزٹ ری انٹری) نہیں ملے گا اور نہ ہی اس کے بغیر اقامہ (ریذیڈنٹ ویزہ) کی تجدید ہوگی۔
ایگزٹ ری انٹری

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو مرافق (اہلخانہ) ٹیکس ادا کئے بغیر خروج وعودہ (ایگزٹ ری انٹری) نہیں ملے گا اور نہ ہی اس کے بغیر اقامہ (ریذیڈنٹ ویزہ) کی تجدید ہوگی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جہاں غیر ملکیوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے وہاں مقیم غیر ملکیوں کو بھی تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اور رواں ماہ سے عائد کئے جانیوالے ٹیکس کی وصولی کیلئے سختی کر دی گئی ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو مرافق (اہلخانہ) ٹیکس ادا کئے بغیر خروج وعودہ (ایگزٹ ری انٹری) نہیں ملے گا اور نہ ہی اس کے بغیر اقامہ (ریذیڈنٹ ویزہ) کی تجدید ہوگی۔

محکمہ پاسپورٹ نے یہ وضاحت ملنے والے استفسارات کے جواب میں جاری کی ہے۔ محکمہ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جب تک مقیم اپنے مرافقین پر عائد کیا جانیوالی ٹیکس ادا نہیں کریں گے تب تک انہیں خروج وعودہ ملے گا نہ مرافق کو خروج و عودہ جاری کیا جائے گا اور نہ اقامہ میں توسیع کی جائے گی۔

سعودی حکومت نے مقیمین اور زائرین پر جو ٹیکس عائد کیا تھا ان پر یکم جولائی 2017ء سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ 2020ء کی آمد تک بجٹ میں آمدنی اور اخراجات میں توازن پیدا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ 2017ء کے دوران غیر ملکی کارکنان سے فی مرافق 100 سعودی ریال ماہانہ فیس لی جائے گی، اس سے سال رواں تک ایک ارب ریال جمع ہوں گے۔

آئندہ برس غیر ملکی کارکن سے ہر مرافق پر 200 ریال لئے جائیں گے۔ اس سے 2018ء کے دوران 24 ارب ریال وصول ہوں گے، 2019ء میں فی مرافق 300 ریال اور 2020ء میں فی مراف 400 ریال ماہانہ لئے جائیں گے۔

مقررہ پروگرام کے مطابق کسی بھی نجی کمپنی میں سعودی ملازمین سے غیر ملکی کارکنان کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں فی اضافی کارکن 2018ء میں 400 ریال وصول کئے جائیں گے۔ اگر سعودی کارکنان کی تعداد زیادہ اور غیر ملکی کارکنان کی تعداد کم ہوگی تو ایسی حالت میں غیر ملکی کارکن سے ماہانہ 300 ریال حاصل کئے جائیں گے۔

2019ء میں فی اضافی غیرملکی کارکن 600 ریال لئے جائیں گے، اگر غیر ملکی کارکن ادارے میں کم ہوں گے تو ایسی حالت میں فی غیر ملکی کارکن ماہانہ 500 ریال وصول کئے جائیں گے۔ 2020ء میں فی اضافی غیرملکی کارکن 800ریال ماہانہ حاصل کئے جائیں گے۔ اگر غیر ملکی کارکن ادارے میں کم ہوں گے تو ایسی حالت میں فی غیر ملکی کارکن 700 ریال لئے جائیں گے۔

2020ء مرافقین اور نجی اداروں کے اضافی اور غیر اضافی غیر ملکی کارکنان کے حوالے سے حاصل ہونیوالی رقم 65 ارب ریال متوقع ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬