حزب المجاہدین کے سابق کمانڈر برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بیس ہزار سے زیادہ سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ برس آٹھ جولائی کو ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی اور ان کے دوساتھیوں کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
مظفروانی کی برسی کے موقع پر کشمیر میں بیس ہزار سے زیادہ سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
کشمیری رہنماؤں اورحزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین کی اپیل پر سنیچر سے ایک ہفتے تک بڑے پیمانے پر مظاہروں کی کال کے بعد سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی مرکزی حکومت نے مظاہروں کو روکنے کے لئے اکیس ہزار سے زیادہ سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔
حکومت نے انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو جمعے سے اپنی خدمات روک دینے کا حکم دیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے