07 July 2017 - 18:22
News ID: 428901
فونت
سعودی عرب ، مصر ، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر کی جانب سے مطالبات کو مسترد کیے جانے کے بعد قطر پر دہشت گرد گروہوں سے رابطہ کے سلسلہ میں پھر الزام عائد کیا ہے ۔
قطر

رسا نیوز ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے العبریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب ، مصر ، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر کی جانب سے مطالبات کو مسترد کیے جانے کے بعد قطر پر پھر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے دہشت گرد گروہوں سے رابطہ جاری ہے اور قطر خطے کے سلامتی کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے اتحادی ممالک کا کہنا ہے کہ مطالبات مسترد کیے جانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوحہ اپنی سابقہ پالیسیوں کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جلد ہی قطر کے خلاف مزید سیاسی، معاشی اور قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

قطر نے 4 عرب ممالک کے 13 مطالبات کو غیر منطقی ، غیر اصولی اور غیر قانونی قراردیکر مسترد کردیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬