08 July 2017 - 23:50
News ID: 428921
فونت
مصر کے مفتی نے رفح کے دھشت گردانہ سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھشت گروہ اور ان سے متعلق تمام افراد «مفسد فی‌الارض» کا مصداق ہیں ۔
شوقی علام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے مفتی شوقی علام نے اپنے صادر کردہ پیغام میں رفح کے دھشت گردانہ سانحے جو دسیوں افراد کے حاں بحق اور زخمی ہونے والے سبب بنا کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

انہوں نے مصر میں امنیت کے قیام میں سیکوریٹی مراکز کی شجاعت اور فداکاری کو سراہا اور کہا کہ دھشت گرد گروہ ہر وقت اور ہر مقام کو ویران کرنے کے درپہ ہیں لہذا ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا اور ان کا منھ توڑ جواب دنیا ضروری ہے ۔

مصر کے مفتی نے دھشت گردی اور افراطیت کے مقابل عالمی سماج کو اتحاد و یکجہتی کی دعوت دی اور کہا: مصر کی عوام بھی دیگر ملتوں کے مانند دھشت گردی اور شدت پسندی کے مقابلے میں کھڑی ہے اور عالم اسلام کو مزید ویران ہونے سے روکنے کی خواہاں ہے ۔

اس سنی عالم دین نے حالیہ دھشت گردانہ حملے میں مارے جانے والے گھرانوں کو تعزیت پیش کی اور کہا: دھشت گرد گروہ تشنہ قتل و خونریزی ہیں ، یہ کسی بھی دین ، مذھب ، آئین و قانون اور حتی اخلاقی قوانین کی مراعات نہیں کرتے ، یہ «مفسد فی‌الارض» ہیں اور دنیا و آخرت میں خداوند متعال کے مورد لعن و نفرین ہیں ۔

واضح رہے کہ مصر کے صحرائے سینا کے رفح علاقے میں ہونے والے دھشت گردانہ حملے میں   مصر کے 26 فوجی حاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ، اس حملے کی ذمہ داری دھشت گرد گروہ داعش نے قبول کی تھی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۹۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬