اصغریہ کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے اپنے بیان میں کہا کہ ۲۳ جولائی کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے علماء کرام اور تنظیمی شخصیات خطاب کریں گی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے کہا ہے کہ اصغریہ آرگنائزیشن آئندہ ہفتے کو ’’ہفتہ تنظیم‘‘ کے نام سے منائے گی ۔
ہفتہ تنظیم 17 سے 23 جولائی تک منایا جائے گا، جس میں صوبہ بھر میں نئے یونٹ کا قیام کارکنوں کیلئے عشائیہ تقریبات، تمام ڈویژنز اور یونٹس میں پرچم کشائی کی تقریبات، ’’حضرت علی اصغرؑ کا سچا سپاہی کیسے بن سکتے ہیں‘‘ کے عنوان سے مضمون نویسی، مذاکرے اور مضامین کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں تنظیمی شخصیات اور علماء کرام شریک ہونگے۔
انہوں نے بتایا کے 23 جولائی کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے علماء کرام اور تنظیمی شخصیات خطاب کریں گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے