11 July 2017 - 13:03
News ID: 428949
فونت
مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ :
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ تشدد کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے ۔
فرقہ وارانہ تشدد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر الزام عاید کیا ہے کہ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو نقصان پہنچانے کے لئے مرکز نے بین الاقوامی سرحدوں سے غیر ملکیوں کو اسمگلنگ کرنا شروع کردیا ہے ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بین الاقوامی سرحدوں کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہے مگرحکومت نے اسے کھول دیا ہے تاکہ باہرسے یہاں آکر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو نقصان پہنچائیں ۔

ایک پروگرام میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ عدالت کی ہدایت کے باوجود مرکزی حکومت نے دارجلنگ میں فورسزکی تعیناتی میں کوئی مدد نہیں کی ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی تقسیم کی سیاست قبول نہیں کی مگر مرکزی حکومت تقسیم کی سیاست کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے مگر انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ بنگال کو تقسیم کرنا کوئی آسان ٹاسک نہیں ہے ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی نے سوشل میڈیا پر جعلی تصویریں پوسٹ کرکے بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات برپاکرنے کی کوشش کی ہے ۔

دوسری جانب نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین نے مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں جو صورت حال رونما ہورہی ہے وہ بہت ہی بھیانک ہے جب کہ بنگال فرقہ وارانہ یکجہتی کا ہمیشہ سے گہوارہ رہا ہے ۔

امرتیہ سین نے کہا کہ بنگال میں فرقہ واریت کے واقعات اس لیے رونما ہورہے ہیں کیوں کہ کوئی انہیں ہوا دے رہا ہے یہاں امن کے ساتھ ہندو مسلم ساتھ رہتے رہے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬