11 July 2017 - 20:03
News ID: 428953
فونت
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیراہتمام لاہور میں سالانہ محفل ذکر ونعت و سماع "استحکام پاکستان مشائخ و بین المذاہب امن اتحاد کنونشن" کا انعقاد کیا گیا۔
امن اتحاد کنونشن لاہور

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیراہتمام لاہور میں 27ویں سالانہ محفل ذکر ونعت و سماع "استحکام پاکستان مشائخ و بین المذاہب امن اتحاد کنونشن" کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی صدارت امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان، چیئرمین صوفی مسعود احمد صدیقی نے کی۔ کنونشن میں میں تمام مذاہب و مسالک کے رہنمائوں، علماء، مشائخ اور مرد و خواتین، کمیونٹی ورکرز نے شرکت کی۔

کنونشن سے اپنے صدارتی خطاب میں صوفی مسعود احمد صدیقی نے پُرامن اور خوشحال پاکستان کیلئے فرسودہ شیطانی رسومات اور کرپٹ مافیا کیخلاف جہاد کا اعلان کیا، جس کی تائید و حمایت کا اعلان کنونشن میں شریک مذاہب و مسالک کے رہنمائوں اور سیکڑوں مرد وخواتین کمیونٹی ورکرز نے کی۔

انہوں نے ان معاشرتی برائیوں کو پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان ہیں اور بحیثیت ایک اسلامی ملک ہمارے دین و مذہب میں ان شیطانی رسومات جیسے ویلنٹائن ڈے، اپریل فول بالخصوص مخلوط نظام تعلیم اور کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں۔

بدقسمتی سے نئی نسل کو ایک خاص ایجنڈے کے تحت ہماری حقیقی اسلامی تعلیمات سے دور کیا جا رہا ہے، ہمارے ہیروز انبیائے کرام، صحابہ کرام اور ان کے حقیقی وارثین ہیں، جن کی عملی زندگیاں اور تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان گزشتہ 3 دہائیوں سے فرسودہ غیر اسلامی رسوما ت کیخلاف بیداری شعور کیلئے عوامی جہاد میں مصروف عمل ہے اور اب آج یوم تجدید عہد ہے، ہم اور ہماری تنظیمیں پُرامن اورخوشحال پاکستان کیلئے شیطانی رسومات ویلنٹائن ڈے، اپریل فول بالخصوص مخلوط نظام تعلیم اور کرپٹ حکمرانوں کیخلاف بیداری شعور کیلئے عوامی سطح جہاد ناگزیرہے۔

کنونشن سے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی، مفتی عاشق حسین، مفتی سرفراز فریدی، ڈاکٹر محمد زبیر معصومی، پیر سید احمد ندیم شاہ، پروفیسر نظیف چشتی، پیر احسان الحق معصومی، شاداب رضا قادری، حسنین احمد حالی، گرو سکھ دیو سکھاجی، کرشن لعل بھیل سمیت دیگر نے بھی اپنے خطاب میں استحکام پاکستان کیلئے تجاویز دیں۔

کنونشن کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬