13 July 2017 - 16:22
News ID: 428980
فونت
کوئٹہ میں آج مسلح افراد کے حملے میں ایس پی مبارک شاہ سمیت چار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ حادثہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ ہوئی ہے کہ آج صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے جیل روڈ ہدہ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد کے دوران ایس پی مبارک شاہ سمیت مزید دو اہلکار دم توڑ گئے۔

نامعلوم مسلح حملہ آور موٹرسائیکلوں پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے آج کے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں کئی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں، دو روز قبل چمن میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں ڈی پی او ساجد مہمند اپنے گارڈ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬