16 July 2017 - 20:26
News ID: 429042
فونت
سی این این نے، دنیا کے سینتالیس ممالک کے انتخابات میں امریکہ کی مداخلت کا انکشاف کیا ہے۔
 انتخابات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں بیان کیا ہے کہ امریکہ نے سن انیس سو چھیالیس سے سن دو ہزار تک، دنیا کے سینتالیس ممالک میں ہونے والے اکیاسی انتخابات میں مداخلت کی ہے۔

سی این این کے مطابق یہاں ایک سوال پر بہت کم توجہ دی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ دنیا کے کونسے ایسے انتخابات ہیں کہ جن میں امریکہ نے مداخلت نہیں کی ہے۔

امریکہ کی کارنیگی میلن یونیورسٹی کے محقق ڈاؤ لیؤن نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سن انیس سو چھیالیس سے سن دو ہزار تک کے عرصے میں جن ممالک کے عام انتخابات میں امریکہ نے مداخلت کی ہے ان میں مغربی جرمنی اور اٹلی بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے چلی، ارجنٹائن، برازیل، انڈونیشیا، لبنان، ملائیشیا، اور ایران کے انتخابات میں مداخلت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اکثر مواقع پر ان ملکوں میں امریکہ نواز گروہوں کی کھل کر حمایت کی ہے۔

کارنیگی میلن یونیورسٹی کے محقق کا کہنا تھا کہ امریکہ نے زیادہ تر ملکوں کے انتخابات میں خفیہ طور پر جبکہ بعض ملکوں میں کھلی مداخلت کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬