‫‫کیٹیگری‬ :
17 July 2017 - 17:02
News ID: 429056
فونت
احمد بخاری:
جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے نام ایک خط ارسال کرتے ہوئے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو قابل تشویش قرار دیا۔ انہوں نے بھاجپا حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے فوری طور پر موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
سید احمد بخاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت کی کشمیر پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے جامع مسجد نئی دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ بندوق، سنگبازی اور جنگی مہمات سے مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہیں جاسکتا ہے۔ انہوں نے کشمیر میں قیام امن کے لئے فوری موثر اقدامات ٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جبکہ جنت بے نظیر آنسوؤں کی وادی بن گئی ہے۔ جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے نام ایک خط ارسال کرتے ہوئے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو قابل تشویش قرار دیا۔ انہوں نے بھاجپا حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے فوری طور پر موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور اسے فوری طور پر ایڈرس کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے امن ماحول قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اپنے ارسال کردہ خط میں شاہی امام نے کہا کہ کشمیر میں دن بدن صورتحال ابتر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جبکہ اس میں بھی متواتر بنیادوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’میرا خیال ہے کہ امن کے لئے سازگار ماحول قائم کرنے میں تاخیر سے مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہونگی‘‘۔ انہوں نے کہا ’’کشمیر کو خطرناک تباہی و بربادی سے محفوظ رکھنے کے لئے ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم دانائی اور تعظیم کا مظاہرہ کریں‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا عام شہری خوف اور دہشت میں مبتلاء ہے اور وہ خود کوبے بس محسوس کرتا ہے جبکہ امن کے لئے اس کے خواب بکھرے ہوئے ہیں۔

سید احمد بخاری نے اپنے خط میں مزید تحریر کیا ہے ’’کرہ ارض پر جنت، امن کی وادی، خوشی کی زندگی کے لئے جانی جاتی تھی، آج آنسوؤں کی وادی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگ اے کے 47 رائفل کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں اور خون خرابے نے وادی کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے لئے مقبوضہ کشمیر ایک وقت کرہ ارض پر جنت ہوا کرتی تھی، لیکن آج یہ مذبح میں تبدیل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موت کے کھیل نے کشمیر کی صورتحال کو سنگین بنا رکھا ہے۔ جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے راجناتھ سنگھ اور بھاجپا حکومت پر زور دیا کہ وہ سرحدوں پر کشیدگی کو ختم کرنے اور صورتحال کو معمول پر لاکر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی پہل کرے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بندوق، سنگبازی اور جنگی مہمات سے مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہیں جاسکتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬