18 July 2017 - 22:41
News ID: 429070
فونت
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک فوجی اہلکار نے فائرنگ کر کے ایک میجر کو ہلاک کر دیا۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سری نگر سے رپورٹ ملی ہے کہ کشمیر کی کنٹرول لائن کے قریب بوچار فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا جہاں ہندوستان کے ایک فوجی جوان کتھی ریسن اور  میجر تھاپا کے درمیان کسی مسئلے پر بحث ہونے لگی جس کے بعد فوجی اہلکار نے فائرنگ کر دی اور میجر تھاپا موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

دونوں کا تعلق راشٹریہ رائفلز آرمرڈ کور سے ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق میجر نے سپاہی کو دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر ڈانٹا اور اس سے فون چھین کر توڑ دیا جس پر سپاہی نے اپنے افسر کو پانچ گولیاں مار دیں۔

ہندوستان کی فوج نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب جموں و کشمیر کے باندی پورہ علاقے میں ہندوستانی فوجیوں نے مسلح افراد کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

 

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوجیوں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو مسلح افراد مارے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ کچھ مسلح افراد اس علاقے میں روپوش ہیں۔

اس سے قبل ہندوستانی فوجیوں نے اننت ناگ میں ایک کارروائی کر کے تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ تینوں مسلح افراد کو ہندوستانی فوج نے دہشت گرد قرار دیا ہے۔اس واقعے کے بعد اننت ناگ علاقے کے تمام اسکول و کالج بند اور انٹرنیٹ سرویس معطل کر دی گئی۔

دریں اثنا حریت کانفرنس کے رہنماؤں کی اپیل پر منگل کے روز ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں عام ہڑتال رہی جس کی بنا پر دوکانین اور اسکول و کالج بند رہے اور ٹرانسپورٹ بھی متاثر رہا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬