رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، داخلی سلامتی کے امور میں امریکی صدر کے مشیر ٹام بوسرٹ نے قومی سلامتی سے متعلق سالانہ اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کی مانند تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا ایٹمی معاہدہ، ایک برا معاہدہ ہے۔
انھوں نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی بس میں ہوتا تو وہ ایرانی قوم پر اور زیادہ رنج و مسائل اور مشکلات مسلط کرتا۔
امریکی وزارت خزانہ نے منگل کے روز ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ کی جانب سے یہ اعلان ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کے روز دوسری بار اعتراف کیا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر عمل کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں ٹرمپ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے واشنگٹن نے ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسیاں سخت کر دی ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰