21 July 2017 - 22:17
News ID: 429115
فونت
حجت الاسلام محمد عون نقوی:
ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ نے کراچی میں مختلف اجتماعات سے خطاب کے دوران دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں سے خطاب میں کہا کہ وہ فروعی اختلافات کو بھلا کر یکجا ہوں، کیونکہ اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں، جس کے خاتمے کیلئے ہمیں ٹھوس اور مؤثر اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔
 حجت الاسلام محمد عون نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ تعلیمات اسلامی کی پیروی میں انسانیت کی نجات اور فلاح ہے۔

مسجد اقصیٰ محمود آباد، مسجد باب العلم، امام بارگاہ شہدائے کربلا، مسجد و امام بارگاہ آخر الزماں اور دیگر مقامات پر منعقدہ اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دین کے سنہری اصولوں اور آئمہ طاہرین کی تعلیمات میں ہر دور کے انسانوں کیلئے رہنمائی موجود ہے، لہٰذا ہمیں ان مقدس اور اہم شخصیات کے نقش قدم پر چلنا ہوگا جن کی محبت کا حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں سے کہا کہ وہ فروعی اختلافات کو بھلا کر یکجا ہوں کیونکہ اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں، جس کے خاتمے کیلئے ہمیں ٹھوس اور مؤثر اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬