یورپی ممالک پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ۱۵۰ سے زائد خودکش حملوں کا خطرہ ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 150 سے زائد خودکش حملوں کا خطرہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی پولیس انٹرپول نے یورپ پر 150 سے زائد خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
عراق اور شام میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کا قبضہ چھڑانے کے بعد امریکی فوجی ماہرین نے وہاں سے حاصل کردہ معلومات کا تجزیہ کیا اور داعش کے 173 دہشت گردوں کی فہرست مرتب کی جو یورپ پر خودکش حملے کرسکتے ہیں۔
داعش نے مشرق وسطیٰ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے ان دہشت گردوں کو خاص طور پر یورپی ممالک میں خودکش حملوں کے لیے تیار کیا ہے اور بم بنانے کی تربیت دی ہے جب کہ یہ وہابی دہشت گرد غیرملکی شہریت کی وجہ سے بین الاقوامی سفر بھی کرسکتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے