23 July 2017 - 14:45
News ID: 429139
فونت
ابراہیم الجعفری :
عراقی وزیر خارجہ نے کہا : ایران و عراق کے درمیان تعلقات دوسرے ممالک کے لئے ایک اچھی مثال ہو سکتے ہیں ۔
ابراہیم جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ نے سابق عراقی صدر 'صدام حسین' کے خلاف اس ملک میں نئی حکومت کو برقرار رکھنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔

یہ بات 'ابراہیم الجعفری' نے ہفتہ کے روز نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور 'حسین جابری انصاری' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، ثقافتی، مذہبی، قومی اور جغرافیائی اچھے تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات دوسرے ممالک کے لئے ایک اچھی مثال ہو سکتے ہیں اور ایران تمام شعبوں میں ہمارے ملک کی حمایت کررہا ہے۔

دونوں فریقین نے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور 'حسین جابری انصاری' آج بروز اتوار اپنے عراقی ہم منصب 'نذار خیراللہ' کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ حسین جابری انصاری ہفتہ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان مشترکہ سیاسی کمیشن میں شرکت کے لئے عراقی دارالحکومت بغداد میں اعلی عراقی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬