رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی پارلیمنٹ کے سربراہ علی لاریجانی نے امریکی ایوان نمائیندگان کی جانب سے ایران مخالف بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا : ایران، امریکی اقدامات کا بھرپور اور مناسب جواب دینے میں کوتاہی نہیں کرے گا ۔
انہوں نے امریکی پالیہ مینٹ بل کے پاس ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکی پالیہ مینٹ کی جانب سے پاس ہونے والے بل سے دکھائی دیتا ہے کہ امریکی اس قسم کے اقدامات عجلت میں غیر منطقی طور پر انجام دیتے ہیں ۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : امریکی بل در اصل پروپیگینڈہ مہم کا نتیجہ ہے اور امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق بل تیار ہو چکا ہے اور اس پر سنجیدگی سے کارروائی ہو گی ۔
انہوں نے خطے میں ایران کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جوہری معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے اور اس کے حوالے سے ایران کے دشمنوں کی غلط ذہنی سوچ در اصل علاقے میں ایران کو ملنے والی کامیابیاں ہیں ۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے لبنانی رکن پالیہ مینٹ محمد رعد کی قیادت میں پارلیمانی وفد کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکا کی طرف سے جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کا ذکر کرتے ہوئے کہا : امریکی کانگریس کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے خلاف نئی پابندیوں کے بل جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی پارلیمنٹ کے سربراہ نے کہا : ایران اور روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں پر اگر غور کیا جائے تو واضح اور شفاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد مزاحمتی فرنٹ کے خلاف امریکہ کی دشمنی ہے ۔
انہوں نے اپنی گفت و گو میں دہشت گردوں کے قبضے سے لبنان کے عرسال خطے کی آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا : ایسی کامیابیاں بہت ہی قابل قدر ہیں اور اس سے آج علاقے میں لبنان کی حزب اللہ تحریک کی شہرت و قوت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے امریکا کی دہشت گردوں کی پشت پناہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : ایران اور روس کے خلاف امریکی کانگریس کے گزشتہ روز کی نئی پابندیاں جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایسے اقدامات سے دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کا خاتمہ نہیں چاہتا۔
قابل ذکر ہے واشنگٹن کی جانب سے ایران مخالف پالیسیوں کے دائرے میں امریکی ایوان نمائیندگان نے 25 جولائی کو 419 ووٹوں سے ایران کے خلاف پابندیوں کے بل کے حق میں رائے دی۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۰۷/