
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شہباز شریف ماڈل ٹاﺅن میں 14 شہریوں کے قتل میں نامزد ملزم ہیں۔ ایسے شخص کو وزیر اعظم نامزد کرنا قانون سے مذاق ہے۔
پاکستان عوامی تحریک (PAT) کے سربراہ اور معروف اسکالر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ نواز کی جانب سے شہباز شریف کو مستقل وزیراعظم کیلیے نامزد کیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باقر نجفی کمیشن نے شہباز حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں 14شہریوں کے قتل میں نامزد ملزم ہیں ایسے شخص کو ملک کا وزیر اعظم نامزد کرنا قانون سے مذاق ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی پر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاناما کے مجرم کی اقامہ پر وضاحتیں کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں۔ اشرافیہ کے جرائم کی فہرست بڑی طویل ہے انہیں پوری سزا ملنی چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/