01 August 2017 - 18:54
News ID: 429280
فونت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہندوستانی فورسز نے مزید ۳ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے جن میں لشکر طیبہ کا کمانڈر ابو دجانہ بھی شامل ہے۔
لشکر طیبہ کا کمانڈر ابو دجانہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہندوستانی فورسز نے مزید 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے جن میں لشکر طیبہ کا کمانڈر ابو دجانہ بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے ہری پور میں آپریشن کے دوران ایک رہائشی عمارت کو کیمیکل کے استعمال سے مکمل تباہ کردیا، جس کے ملبے سے دو علیحدگی پسندوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ادھر مظاہرے کے دوران بھی ایک علیحدگی پسند ہلاک ہوگیا ہے جس کی شناخت فردوس احمد خان کے نام سے کی گئی۔

ادھر انڈین ایکسپریس نے جموں و کشمیر پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی) کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پلوامہ میں ہونے والے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والا شخص مبینہ طور پر لشکر طیبہ کا کمانڈر ابو دجانہ ہے۔

رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران ’دہشت گردوں‘ کی جانب سے فورسز پر فائرنگ کی گئی تھی اور ابو دجانہ کی ہلاکت مبینہ چھڑپ کے دوران ہوئی۔ابو دجانہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس سے قبل وہ 5 مرتبہ بھارتی فورسز کے آپریشنز میں بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ جموں اور کشمیر کی پولیس نے ابو دجانہ کی ہلاکت کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬