04 August 2017 - 23:04
News ID: 429332
فونت
شمالی عراق کے صوبہ صلاح الدین پر داعش کے دو ناکام حملوں میں کم سے کم تینتیس دہشت گرد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے
موصل میں داعش کے خلاف آپریشن جاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی رضاکار فورس نے صوبہ صلاح الدین کے شمال میں مکحول پہاڑی علاقے ، عین البیضہ دیہات اور زویہ علاقے پر داعش دہشت گردوں کےحملوں کو پسپا کردیا۔

رضاکار فورس کی جوابی کارروائی کے پہلے مرحلے میں انتیس دہشت گرد اور دوسرے حملے میں چار دہشتگرد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے جبکہ ان کی پانچ گاڑیوں کو تباہ کر دیاگیا۔

درایں اثنا مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے ہیت شہر میں داعش کو دراندازی سے روکنے کے لئے دیوار کھڑی کرنےکا کام شروع ہوگیا ہے۔

شہر ہیت گذشتہ سال کے آغاز میں ہی داعش کے قبضے سے آزاد ہوگیا تھا تاہم اس شہر پر دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ داعش دہشت گرد شہر ہیت کے صحرائی علاقوں میں اب بھی موجود ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬