08 August 2017 - 22:08
News ID: 429390
فونت
سعودی فوجیوں نے مشرقی شہر العوامیہ کو ایک بار پھرحملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں مزید ایک شہری شہید ہوگیا ہے۔
العوامیہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوجیوں نے تیس ہزار کے آبادی والے شہر العوامیہ پر حملہ کرکے ایک شہری کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

سعودی فوجی کم سے کم ایک شخص کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

سعودی فوج نے العوامیہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے اور صحافیوں اور عالمی اداروں کے نمائندوں کو علاقے کی صورتحال کے جائزے کی غرض سے جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں ۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ریاض کے بعد سے سعودی عرب کی شاہی حکومت نے العوامیہ کے علاقے میں منظم فوجی آپریشن شروع کیا تھا جو تاحال جاری ہے۔

برطانوی جریدے انڈی پینڈینٹ کے مطابق، مقامی شہریوں نے اس اخبار کو بتایا ہے کہ سعودی فوج کے حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک پچیس افراد شہید ہوچکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬