ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے جنوبی علاقے ترال میں ایک جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے تین مقامی عسکریت پسندوں کی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد زبردست احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سری نگر سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ ہندوستانی سیکورٹی فورس نے ترال قصبے کے قریب جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے تین مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جس کے بعد ترال میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی فورس اور فوج کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر پیلٹ گنوں کا استعمال کیا جس میں ایک نوجوان شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےاسپتال کے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
اس نوجوان کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ترال، پلواما، کلگام اور شوپیاں میں پر تشدد مظاہرے کئے جن میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکام نے متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ حالات ان کے کنٹرول میں ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے