13 August 2017 - 14:47
News ID: 429462
فونت
عراق کے چیف آف جوائنٹ سٹاف نے تلعفر کی آزادی آپریشن کیلئے مکمل آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل عثمان الغانمی نے روسیاالیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی افواج تلعفر کی آزادی کیلئے وزیراعظم حیدر العبادی اور مسلح افواج کے سربراہ کے گرین سگنل کے انتظار میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تلعفر آپریشن کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اورعراق کی مشترکہ فورسز نے اپنی پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں۔

عثمان الغانمی نے تاکید کی کہ مسلح افواج تلعفر کی آزادی سے قبل دہشتگرد گروہ داعش کیخلاف مقدماتی آپریشن کا آغاز کرینگے۔ چیف آف جوائنٹ سٹاف کا مزید کہنا تھا کہ تلعفر کی آزادی کے بعد عراقی فوج کا ہدف سرحدوں کی حفاظت اور وہاں سے دہشتگردوں کا صفایا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ تلعفر شہر 2014 سے دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے میں ہے جو موصل سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

یہ شہر داعش کے اہم ٹھکانوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہاں سے دہشتگرد شام کی جانب نقل مکانی کرسکتے ہیں اور اسی راستے کے ذریعے سے داعش کو تمام لاجیسٹک امداد فراہم کی جاتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬