15 September 2017 - 14:31
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 429501
فونت
عراق میں ہونے والے دھماکوں سے جاں بحق افراد کی تعداد ۶۰ سے زائد ہو گئی جبکہ بعض خبروں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ۸۰ اور زخمیوں کی تعداد ۹۰ بھی بتائی گئی ہے۔
ناصریہ انفجار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں ہونے والے دھماکوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 60 سے زائد ہو گئی جبکہ بعض خبروں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 80 اور زخمیوں کی تعداد 90 بھی بتائی گئی ہے۔

ذی قار کے صدر مقام ناصریہ کے قریب ایک ریسٹورنٹ اور ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے بم دھماکوں میں 60 افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں کچھ لوگوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

داعش دہشت گرد گروہ نے ذی قار کے دہشت گـردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

داعش دہشت گرد گروہ نے عراقی فوجیوں کے ہاتھوں پے در پے شکست کھانے کے بعد عراق کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ حملے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬