17 August 2017 - 16:04
News ID: 429525
فونت
عباس عسکری یونٹ کے انچارج :
عباس عسکری یونٹ کے انچارج میثم زیدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عباس عسکری یونٹ ہیئت حشد شعبی کے ساتھ مربوط ہے ۔
حشد شعبی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عباس عسکری یونٹ کے انچارج میثم زیدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عباس عسکری یونٹ ہیئت حشد شعبی کے ساتھ مربوط ہے اور براہ راست وزارت دفاع کے تابع ہے جب کہ حشد شعبی اور عباس عسکری یونٹ وزارت دفاع میں رجمنٹ 26 کے عنوان سے رجسٹرڈ ہے۔

میثم زیدی نے احتیاطی فوج اور عسکری رضاکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے یونٹ کے 3000 جوان تلعفر کے آپریشن کے دوران احتیاطی فوج کے طور پر ہر وقت تیار رہیں گے اور ضرورت پڑنے پہ اپنی عسکری خدمات فراہم کریں گے۔

یاد رہے عباس عسکری یونٹ تلعفر کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر چکا ہے اور آپریشن کے لیے وزارت دفاع کی طرف سے باقاعدہ اجازت کا منتظر ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬