19 August 2017 - 22:54
News ID: 429550
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا : حکومت و ریاستی ادارے پاکستانی زائرین کے مسائل حل کریں ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا : زائرین کی توہین ناقابل برداشت عمل ہے حکومت و ریاستی ادارے پاکستانی زائرین کے مسائل حل کریں ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے زائرین اور تفتان بارڈر کے مسائل کے حوالے سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں اس مسئلے کی وجہ سے پاکستان کے عوام میں شدید بے چیی پائی جاتی ہے ۔

مرکزی سکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان حجت الاسلام عارف واحدی نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس سلسلے میں مسلسل اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں ہم مسائل کو بات چیت سے حل کرتے ہیں حکومت اس سلسلے میں فوری اقدامات کرے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان بلوچستان کے صدر حجت الاسلام اکبر زاہدی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ زائرین کا مسئلہ ایک طویل عرصے سے موجود ہے پاکستانی شہریوں کی توہین ناقابل برداشت ہیں اس حوالے سے ہم بلوچستان کی صوبائی حکومت سمیت اعلی اداروں سے رابطے کرچکے ہیں ہم مزید ان سے اس مسئلے کے حل کے لئے مطابہ کرتے ہیں ۔

زائرین کے مسئلے کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر حجت الاسلام سبطین سبزواری،صوبہ سندھ کے صدر حجت الاسلام ناظر عباس تقوی،صدر خیبر پختونخواہ حجت الاسلام حمید امامی صد ر شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان آغا عباس رضوی نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬