19 August 2017 - 22:03
News ID: 429552
فونت
ڈاکٹر طاہر القادری :
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : نااہل وزیراعظم اپنے بنائے نیب اور تعینات کردہ افسروں کے سامنے پیش ہونے سے خوفزدہ کیوں ہیں؟۔
ڈاکٹر طاہر القادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے مختلف ونگز اور فورمز کے صدرو سے ملاقات میں پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نااہل وزیراعظم اپنے بنائے نیب اور تعینات کردہ افسروں کے سامنے پیش ہونے سے خوفزدہ کیوں ہیں؟۔

انہوں نے بیان کیا : انہیں صفائی دینے کا تیسرا موقع ملا ہے، اس سے فائدہ اُٹھائیں اور جی ٹی روڈ والے سوالات نیب کے سامنے اٹھائیں۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 3 بار وزیراعظم بننے والے شخص کو قانون اور اداروں کا احترام کرتے ہوئے نیب میں پیش ہونا چاہیے، نیب کی طرف سے یہ طلبی پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کے حکم پر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسی کے طرزِعمل سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے نزدیک آئین، جمہوریت اور اداروں کا کتنا احترام ہے، کرپشن کا اژدھا قانون کے شکنجے میں آیا ہے اور امید ہے اس بار لوٹ مار کی پائی پائی کا حساب ہوگا۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬