19 August 2017 - 20:28
News ID: 429559
فونت
احمد الاسدی :
عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نفسیاتی محاصر سے باہر نکلنے کے لئے اب عراق کا سہارا لے رہا ہے۔
احمد الاسدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت علاقے میں نفسیاتی محاصرے سے باہر نکلنے کے لئے اب عراق کا سہارا لے رہی ہے۔

انہوں نے لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کے دوران کہا کہ عراق سے قربت حاصل کرنے کی سعودی حکام کی کوشش سعودی عرب کا نفسیاتی محاصرہ توڑنے کے لئے ہے۔

عراق کی عوامی رضار کار فورس کے ترجمان نے کہا کہ سعودی حکام ان بڑے بڑے بحرانوں اورمسائل کا مقابلہ کرنے کے لئے جن میں وہ پھنس گئے ہیں منجملہ یمن میں شکست کھانے کے بعد اب عراق سے قربت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق اور سعودی عرب کے کشیدہ تعلقات میں پچھلے مہینوں کے دوران اور سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کے دورہ بغداد کے بعد کچھ بہتری آئی ہے۔

اس سے پہلے عراق میں سعودی عرب کے سفارتخانے کا کردار عراق کے قومی مفادات کے یکسر خلاف تھا۔

بغداد میں سعودی عرب کےسابق سفیر ثامر السبہان کو عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کی بنا پر نکال دیا گیا تھا۔

عراق کے مختلف ذرائع نے بارہا کہا تھا کہ سعودی سفیر کے عراق میں داعش کے ساتھ تعلقات ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬