19 August 2017 - 18:37
News ID: 429561
فونت
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا : امریکہ، برطانیہ اور ان کے اتحادی ممالک نے شام میں وہابی دہشت گرد گروہوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے ہیں۔
کیمیائی ہتھیاروں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور ان کے اتحادی ممالک نے شام میں وہابی دہشت گرد گروہوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ 

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ شام میں سیاسی اور فوجی صورتحال کی بہتری اور کشیدگی سے عاری علاقوں کے قیام کے لیے انجام پانے والے عملی اقدمات کے نتیجے میں، شامی سماج میں اعتماد بتدریج بحال ہوگا اور ساری توجہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ پر مرکوز ہوجائے گی۔

روس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے شام میں دہشتگردوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ امریکی اتحادی ممالک میں سعودی عرب امارات اور اردن بھی شامل ہیں۔

ادھر شامی فوج نے ملک کے شمالی صوبے رقہ کے کئی دیہات کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬