20 August 2017 - 16:35
News ID: 429569
فونت
پاکستان کے ضلع راجن پور میں روجہان میں کچے کےعلاقے میں وہابی دہشت گردوں نے ۷ پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔
دہشت گردی کا خطرات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ضلع راجن پور میں روجہان میں کچے کےعلاقے میں وہابی دہشت گردوں  نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق راجن پورمیں کچے کے علاقے میں وہابی دہشت گرد ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا، پولیس اور وہابی دہشت گرد ڈاکؤوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد 7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

اغواہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے اہلکارلقمان ، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید ، صفدرنائچ اوراے ایس آئی مزمل شامل ہے۔

پولیس اورایلیٹ فورسزکی جوانوں کی بھاری نفری کچے میں پہنچ گئی جہاں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ کچے کے داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬