21 August 2017 - 16:15
News ID: 429584
فونت
حجت الاسلام اعجاز حسین بہشتی :
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء نے کہا : اگر ہم کمزور رہے تو ہمیشہ محتاج اور زندگی کی بھیک مانگتے رہیں گے۔
حجت الاسلام اعجاز حسین بہشتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء حجت الاسلام اعجاز حسین بہشتی کا اپنے پانچ روزہ دورہ کوئٹہ کے تیسرے روز ایم ڈبلیو ایم ڈویژن آفس میں تربیتی درس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلامی نظام کے تحت ایک اعلیٰ اور مقتدر معاشرے کی تشکیل ہماری ضرورت ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مقتدر معاشرے کی تشکیل سے ہم معاشرے کی اصلاح کرسکیں اور عدل و انصاف کو قائم کر سکیں، لیکن  یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک ہم علمی، عملی، انفرادی اور اجتماعی طور پر طاقتور نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر شعبے میں آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ہم اپنے ہدف و مقصد  کو حاصل کر سکیں، قرآن بھی ہمیں ہر میدان میں طاقتور ہونے کا حکم دیتا ہے، کیونکہ اگر ہم کمزور رہے تو ہمیشہ محتاج اور زندگی کی بھیک مانگتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ہمیں سب سے پہلے خود سازی کی طرف توجہ دینا ہوگی کہ مقصد انسان کیا ہے؟ ہماری انفرادی و اجتماعی ذمہ داریاں کیا ہے؟ جب ہم اس طرح سوچیں گے اور قوانین اسلام و  سنت ائیمہ اہلیبیت علیہ اسلام پر عمل پیرا ہونگے تو ہم ایک اسلامی معاشرے کی تشکیل میں کامیاب ہونگے جہاں پر عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬