عراقی فورسز کی عراق کے علاقہ تلعفر میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف پیشقدمی جاری ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز کی عراق کے علاقہ تلعفر میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف پیشقدمی جاری ہے اوررعراقی فورسز نے اب تک 4 علاقوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
عراقی فورسز کے کمانڈر عبد الامیر رشید یاراللہ نے کہا کہ عراقی فورسز نے زمبر کے پہاڑی سلسلے پر قبضہ کرلیا ہے اور عراقی فورسز کی مختلف سمتوں سے داعش کے خۂاف پیشقدمی جاری ہے۔
واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراقی فورسز کو آج حکم دیا تھا کہ وہ تلعفر کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کریں ۔/۹۸۸/ن۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے