22 August 2017 - 13:47
News ID: 429599
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : پوری قوم کو پاک فوج کی صلاحیتوں اور کارکردگی پر فخر ہے۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر کورنگی سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا،۔

انہوں نے بیان کیا : کرپشن کے سرطان نے پاکستان کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے، ملک میں اشرافیہ اور غریب عوام کے درمیان معاشرتی تفریق خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، کرپشن ایسی لعنت اور کینسر ہے، جس سے بے انصافیاں اور لاقانونیت جنم لیتی ہیں ۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آپریشن خیبر فور کی بے مثال کامیابی پاک فوج کی بہترین صلاحیتوں کی عکاس ہے، دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، پوری قوم کو پاک فوج کی صلاحیتوں اور کارکردگی پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا، عوام سی پیک منصوبوں کو مکمل کامیاب ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان کو آخری دہشتگرد اور انکے سہولت کار کو کیفر کردار تک پہنچانے تک جاری رکھا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬