عراق کے دارالحکومت بغداد میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے عراق کے صدر معصوم فواد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے عراق کے صدر معصوم فواد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزير خارجہ نے اس سے قبل عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
ترک وزير خارجہ عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم جبوری سے بھی ملاقات کریں گے۔
ترکی کے وزیر خارجہ نے ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور عراقی کردستان میں ریفرنڈم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے ۔
ترکی عراقی کردستان میں ریفرنڈم کرانے کے خلاف ہے جبکہ عراقی حکومت بھی کردستان میں ریفرنڈم کے خلاف ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے