23 August 2017 - 09:45
News ID: 429620
فونت
یمن میں ایک ہاسٹل پر سعودی عرب کے تازہ ترین حملے میں کم سے کم پینتیس افراد جاں بحق اور پندرہ سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر ارحب کے بیت العزی نامی علاقے میں واقع ہاسٹل پر بدھ کو سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم پینتیس افراد کے مارے جانے اور بڑی تعداد میں زخمی ہونے کی خبریں ملی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی بمباری کے وقت ہاسٹل میں ستّر سے زیادہ افراد موجود تھے۔

سعودی جرائم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

درایں اثنا یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں صوبہ لحج کے کہبوب علاقے میں سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈے کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے جس میں جارح فوجیوں کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کی خبریں ہیں۔

جنوبی سعودی عرب میں یمنی فوج اور سعودی اتحادی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں کئی سعودی اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج نے صوبہ الجوف کے الہایجہ علاقے پر حملہ کر کے سعودی عرب کی کئی بکتر بند گاڑیاں تباہ کر دیں۔

صوبہ تعز کے یختل علاقے میں سعودی اتحادی فوج کے اڈوں کو بھی یمنی فوج نے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے دو صوبوں جازان اور نجران میں یمنی اسنائیپروں نے تین سعودی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

یمن اور سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران مئی سے اب تک انسٹھ سعودی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬