24 August 2017 - 11:20
News ID: 429625
فونت
سید سرفراز نقوی :
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا : امریکی صدر کی انتہا پسندانہ سوچ عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے ۔
سید سرفراز نقوی

 :

دنیا کا سب سے بڑا  ہے

 کے مرکزی صدر نے کہا : امریکی صدر کی انتہا پسندانہ سوچ عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے لاہور میں حالات حاضرہ کی ماہانہ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی انتہائی قابل مذمت ہے، ٹرمپ کی پالیسیوں سے واضح ہو گیا کہ یہودی لابی پاکستان اور اسلام مخالف ہے۔

انہوں نے امریکی صدر کی انتہا پسندانہ سوچ عالمی امن کیلئے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر متعصبانہ پالیسیاں ختم نہ کی گئیں تو نہ صرف امریکہ کو عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ ٹرمپ کی منفی پالیسیوں سے پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کے غیور عوام ہرگز استعمار دشمنی کو ترک نہیں کریں گے اور شیطان بزرگ امریکہ کی دھمکیوں کے جواب میں اتحاد کا عملی مظاہرہ کرے گی۔

سرفراز حسین نقوی نے کہا پاکستان میں بسنے والے شیعہ اور سنی مسلمان متحد ہو کر امریکی غلامی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، پاکستانی حکمرانوں کو امریکہ کے مکروہ چہرہ سے آشنا ہو جانا چاہیے کہ امریکہ اسلام اور پاکستان کا کھلا دشمن ہے، اس سے کسی بھی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

مرکزی صدر کا کہنا تھاکہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس کی خودمختاری و سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد امریکہ ہے، جس نے ناگا ساگی اور ہیروشیما میں دہشتگردی کی، امریکہ نے عراق اور افغانستان میں دہشتگردی کی اور آج پاکستان میں توانائی کا بحران ہو یا غربت کی شرح میں اضافہ، اس میں امریکہ ہی ملوث ہے۔

انہوں نے تاکید کی : آئی ایس او پاکستان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے اور آئندہ بھی ہم پاکستان کے دفاع کیلئے اپنے تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬