24 August 2017 - 14:04
News ID: 429629
فونت
پاکستان کے وزیراعظم کی سعودی ولیعہد سے ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کے وزیراعظم کی سعودی ولیعہد سے ملاقات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور سمیت دوطرفہ اور امت اسلامیہ کو در پیش معاملات پر بات چیت کی گئی اور خطے میں امن و سلامتی اور ترقی سے متعلق مذاکراتی عمل اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے، خطےمیں استحکام کے لیے جانی ومالی قربانی دی ۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں قابل تحسین ہیں جب کہ سعودی عرب پاکستان کوایک مضبوط اور مستحکم ملک دیکھنا چاہتا ہے، امید ہے پاکستان جلد تمام چیلنجز پرقابو پاکر ترقی و خوشحالی کا سفرجاری رکھے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے پر کل جدہ پہنچے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬