25 August 2017 - 14:37
News ID: 429640
فونت
سرگئی لاوروف :
روس کے وزیر خارجہ نے کہا : امریکہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے افغانتسان کا بحران مزید پیچیدہ ہوجائےگا۔
سرگئی لاوروف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ کی افغانستان کے بارے میں نئی حکمت عملی ناکام اور غیر مؤثرثابت ہوگی۔

روسی وزیر خارجہ نے افغانستان کے بارے میں امریکہ کی نئی حکمت عملی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ طاقت کی پالیسی اور مزید فوجیوں کو افغانستان میں بھیج کر کسی مفید نتیجے تک نہیں پہنچ پائے گا اور امریکہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے افغانتسان کا بحران مزید پیچیدہ ہوجائےگا۔

روسی وزیر خارجہ نے طالبان کو ہتھیار فراہم کرنے کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خود طالبان اور داعش دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے جبکہ وہ دوسرے ممالک پر بےبنیاد الزامات عائد کرتا رہتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬