25 August 2017 - 14:45
News ID: 429642
فونت
عراقی فورسز کا تلعفر کو تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے فوجی آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ۳۰۰ وہابی دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
عراقی فورسز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تلعفر موصل سے 65 کلومیٹر دور ہے جس کو آزاد کرانے کے لئے عراقی  فوج اور عوامی رضا کار فورسز کا آپریشن جاری ہے یہ شہر داعش کا اہم گڑھ ہے۔

داعش نے 2014 میں اس شہر پر قبضہ کیا تھا ۔ عراقی فورسز نے  گزشتہ 5 دنوں کے آپریشن میں 302  تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

آج صبح تلعفر میں واقع علاقہ المعلمین بھی داعش کے کنٹرول سے آزاد ہو گیا ہے اور گزشتہ پانچ دنوں کے جاری آپریشن  کے دوران داعش کے کنٹرول سے آزاد ہونے والا یہ تیسرا علاقہ ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬