29 August 2017 - 16:20
News ID: 429709
فونت
ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ :
علی اکبر صالحی نے کہا : ایٹمی سمجھوتے کے علاوہ کسی اور معاہدے کے پابند نہیں ہیں ۔
علی اکبر صالحی کی پریس کانفرنس / قم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی سمجھوتے کے علاوہ کسی اور معاہدے کا پابند نہیں ہے۔

انہوں نے مشترکہ جوہری معاہدے کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرامپ کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں موجودہ سیاسی بحران سے دنیا پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔

انہوں نے اس خبر کو مسترد کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں اراک کے جوہری پلانٹ کو ہمیشہ کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

ایرانی نائب صدر نے کہا کہ بہت جلد مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کا ایک وفد اراک کے جوہری پلانٹ کا دورہ کرے گا جس میں حقیقت معلوم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمجھتا ہے کہ مشترکہ جوہری معاہدہ اہمیت کا حامل ہے لہذا اس بین الاقوامی معاہدے پر مکمل پابند ہوگا۔

انہوں نے امریکہ کے عہدیداران کے ایران کے خلاف بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ صرف بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ایران کے مشترکہ جوہری معاہدے پر پابندی کے حوالے سے بیان دے سکتے ہے۔

ایرانی نائب صدر نے مزید کہا کہ امریکہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی پر دباؤ ڈال رہا ہے جس کے رد عمل میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اپنے واضح موقف کا اعلان کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یقینا ایران مشترکہ جوہری معاہدے کو ختم کرنے میں پہل نہیں کرے گا لیکن اگر کسی زمہ دار ملک نے یہ کیا تو ایران بھی ضرور اپنا رد عمل دیکھائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬